5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
ذرائع
ماہر موسمیات نے سردی کے اس طوفان کو ’بم سائیکلون‘ کا نام دیا ہے، یعنی یہ طوفان کی دھماکے کی طرح ہے جس کی شدت مسلسل بڑھتی رہتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہوا کا دباؤ کم از کم 24 ملی بارز تک گِرا ہے۔
صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ
’یہ کوئی عام دن نہیں جس میں برفباری ہوتی ہے۔ جیسا کہ تب ہوتا تھا جب آپ ایک بچے تھے۔ یہ سنگین معاملہ ہے۔‘
امریکہ کی نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) کا کہنا ہے کہ یہ طوفان منگل کو بحر الکاہل کے شمال مغرب سے شروع ہوا۔ اس کے مطابق یہ ’ایک نسل کی زندگی میں موسم سرما کے دوران ایک ہی بار ہونے والا‘ واقعہ ہے۔
این ڈبلیو ایس نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں یومیہ سرد موسم کے 100 سے زیادہ ریکارڈ برابر ہو سکتے ہیں یا ٹوٹ سکتے ہیں۔